بھٹکل:21/ دسمبر(ایس اؤنیوز)جمعرات کی صبح تعلقہ کے منکولی کے شمشان میں ایک بزرگ رسیدہ عورت کی آخری رسومات کے دوران سینکڑوں شہد کی مکھیاں حملہ کئے جانے سے 5افراد زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیاہے۔
جمعرات کودل کا دورہ پڑنے سے بزرگ عورت کی موت ہوئی تھی ۔ گاؤں والے عورت کے آخری رسومات ادا کرنے منکولی شمشان پہنچے تو اچانک شہد کی مکھیوں کا حملہ ہوا جس میں قریب 5لوگ زخمی ہونےکی بات کہی جارہی ہے۔ ان میں سے 4افراد اسپتال میں علاج کرنے کے بعد گھر لوٹ چکے ہیں اور بزرگ ابھی اسپتال میں زیر علاج ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔